• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست کرناٹک میں 24 سالہ لڑکی حادثاتی طور پر چلتی ٹرین سے گرگئی۔

چلتی ٹرین سے نوجوان لڑکی کے گرنے کا اندوہناک واقعہ بھارت کی ریاست کرناٹک کے شموگا شہر میں پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی دل خراش کا حادثے کا شکار ہوگئی۔

واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرین ٹونگا ندی کا پل عبور کررہی تھی کہ اس دوران سہانا نامی 24 سالہ لڑکی ٹرین کے دروازے پر کھڑی موبائل پر بات کررہی تھی کہ اچانک چلتی ٹرین سے نیچے گرگئی۔

متاثرہ لڑکی کی منزل ایک کلومیٹر دور رہ گئی تھی لیکن اس سے قبل ہی وہ دریا میں جاگری۔

پولیس نے والدہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرکے سہانا کی تلاش شروع کردی۔

تازہ ترین