• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف جنٹلمین گیم کرکٹ کے لیے مثال بن گئے۔ 

ایلیمینیٹر 2 میں اسٹار آلراؤنڈر شاہد آفریدی کو گولڈن ڈک کرواکے انھوں نے ان سے معافی مانگی تھی۔ 

جہاں ایک جانب سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے اس انداز کو سراہا گیا تو وہیں اسے اب حارث رؤف کا یہ انداز کرکٹ کے کھیل کو دوبارہ جنٹلمین گیم کی جانب بڑھانے کے لیے ’ہوا کا تازہ جھونکا‘ قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کا فائنل لاہور جیتے گا۔

انھوں نے کہا کہ وہ وکٹیں حاصل کریں یا شاہین آفریدی اُس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جیت ٹیم کی ہونی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی سے معافی نہیں مانگی تھی بلکہ اُن کے سامنے ہاتھ جوڑنا احترام کا ایک انداز تھا۔

تازہ ترین