• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری و میگھن کو شہزادی ڈیانا کی زندگی سے سبق سیکھنے کا مشورہ

وہ تمام افراد جو کہ شہزادی ڈیانا کی زندگی کی المناک داستان سے آگاہ ہیں انھیں اس وقت شاہی خاندان سے الگ ہوکر امریکا منتقل ہوجانے والے پرنس ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ شاہی خاندان کی جانب سے روا رکھے جانے والے سلوک میں  کچھ مماثلت نظر آرہی ہے۔ 

تاہم کچھ لوگ اس حوالے سے ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کو ان راستوں کی جانب گامزن ہونے پر وارننگ بھی دے رہے ہیں، جس پر چلنے کی غلطی پرنسسز آف ویلز (شہزادی ڈیانا) نے اپنی شاہی زندگی کے ہنگامہ خیز دور میں کی تھی۔

آنجہانی شہزادی ڈیانا کے سابق پرائیویٹ سیکریٹری پیٹرک جیفسن نے برطانوی ٹیبلوئیڈ ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کے شاہی خاندان کے کچھ افراد کے رجحانات ویسے ہی ہیں جیسے پینوراما کے بعد شہزادی ڈیانا کے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب آنجہانی شہزادی کے رجحانات انکے چھوٹے بیٹے میں دریافت ہوئے ہیں، لیکن آپ محل سے دور جاسکتے ہیں، لیکن وہ مطابقت، احترام اور شہرت و مقام حاصل کرنا کافی مشکل ہوتا ہے جو کہ محل میں رہتے ہوئے حاصل ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شارٹ کٹ لینا بہت آسان ہوتا ہے، وکلا اور پبلک ریلشن کے ماہرین کی خدمات لیکر بظاہر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا جاسکتا ہے لیکن جلد ہی آپ وہ حد پار کرجاتے ہیں جوکہ بہتری پر مبنی نہیں ہوتے۔ بطور شاہی خاندان کے رکن آپکو عوامی پالیسی میں بنا کسی الیکشن جیتے اپنی مہارت دکھانا ہوتی ہے۔ 

تازہ ترین