• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت ہیں، پاکستان


ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ کی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم  واضح طور کہہ چکے ہیں کہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی پالیسی قائداعظم کے وژن پر مبنی ہے۔


وزیر اعظم کے واضح موقف کے بعد بے بنیاد قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں اور دارالحکومت القدس پر مشتمل فلسطین کا حامی ہے، پاکستان اقوام متحدہ، او آئی سی کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

تازہ ترین