• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو گردے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) سابق وزیراعظم اور پی ایم ایل این چیف نواز شریف کو گردے میں اچانک شدید تکلیف کے باعث فوری طور پر ویسٹ لندن اسپتال لے جایا گیا۔اسپتال میں ایک ذریعے نے بتایا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان اورحسین نواز انہیں اسپتال لے کر آئے تھے۔ فیملی ذرائع نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نوازشریف نے بلڈ ٹیسٹس اور سی ٹی اسکین کیلئے اسپتال کا وزٹ کیا تھا۔ یہ بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کو پیر کو رات گئے گردے میں تکلیف ہوئی تھی اور انہیں منگل کی صبح یہ دیکھنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا کہ وہ خود کو بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ اسپتال میں نواز شریف کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔ منگل کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپنے والد کی نمائندگی کرنے والی مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے والد کے گردے میں پتھری کا علاج اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین