• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 19نومبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید‘ گواہ نعیم خان اور وکلاء صفائی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عدالتی حاضری سے ایک روز کی استثنیٰ کیلئے درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ جج محمد اعظم خان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اس کیس میں ڈائریکشن دے رکھی ہے۔ ہم سے سپریم کورٹ نے رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

تازہ ترین