• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: تعلیمی اداروں کی چھٹیوں پر وفاق اور سندھ کے مختلف فیصلے احوال ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) کورونا کی دوسری لہر شروع ہوگئی ہے، اِس وائرس کی ساخت بدل رہی ہے، عوام کیلئے خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ اِس حوالے سے بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں اہم گفتگو ہوگی۔ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں پر ایک بار پھر وفاق اور سندھ کے مختلف فیصلے نظر آرہے ہیں، یکساں پالیسی کب ملے گی؟۔ پاکستان میں انتخابی اصلاحات کرنے کی ٹھان لی گئی تاہم وزیراعظم ایسا کر گئے تو یہ بڑا کارنامہ ہوگا۔ وہاں کراچی کی زمینوں کا ریکارڈ بالآخر کمپیوٹرائزڈ ہونے جارہا ہے اِس لئے اُمید ہے کہ بڑے مسائل حل ہو جائیں گے“۔ اِن تمام موضوعات کو بھی پاکستان کے سب سے مقبول مارننگ شو میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین