• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازشیں کرنے والوں کا علم، اب وزیراعلیٰ بن کر دکھاؤں گا، عثمان بزدار

سازشیں کرنے والوں کا علم، اب وزیراعلیٰ بن کر دکھاؤں گا، عثمان بزدار 


لاہور (جنگ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری انتہائی اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف جو لوگ بھی سازشیں کر رہے ہیں، ان سب کے بارے میں علم ہے، اب میں وزیراعلیٰ بن کے دکھاؤں گا۔

مجھے کہا جاتا ہے وزیراعلیٰ بن کردکھاؤ،تفصیل کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے دو صوبائی وزرا کی سخت سرزنش کی ہے۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیر تعلیم مراد راس نے اپنا سیکرٹری تعلیم تبدیل کرنے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ میرا سیکرٹری تبدیل کر دیا گیا اور مجھ سے پوچھا بھی نہیں گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی کی بھی کابینہ اجلاس میں سرزنش ہوئی۔

تازہ ترین