• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی ،مرغی 255 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انڈے مزید مہنگے

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے غریب طبقہ سخت ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ گزشتہ روز بھی سرکاری اور مارکیٹ نرخوں میں نمایاں فرق رہا اور دکاندار من مانی کرتے رہے۔ گزشتہ روز زندہ مرغی 255 روپے کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آلو(اول)90سے100روپے فی کلو،آلو (دو ئم) 85سے 95، ،ٹماٹر (اول) 140 سے 150،ٹماٹر (دوئم) 125 سے 135 ،لہسن 195 سے 205، ادرک 700، ،سبز مرچ 235 سے 245، شملہ مرچ 175 سے 185 روپے ،کھیرا 60 ،کریلا 85 سے 95، پھول گوبھی 65 سے 75 کلو،بند گوبھی 145 سے 160،گھیا کدو 50 روپے، بینگن 30 ،بھنڈی 65سے75 ،شلجم 45، مولی 35، گاجر 55 سے 70،سبز توری 65 روپے فی ،اروی 100 سے 110، مٹر 210 سے220،ٹینڈہ ولائتی 55 سے 65روپے فی کلو،میتھی فی گڈی30 ،دھنیا 15 سے20 ، پالک 25سے32روپے گڈی، سیب (اول) 115سے125روپے کلو،سیب (دوئم) 100 سے 110، امرود 65 سے 75، ناشپاتی 65 سے 75، انار قندھاری 170 سے180 ،انگور 175 سے 185، گرما 195 سے210روپے کلو، کیلا (اول) 75 سے 85 روپے درجن،کیلا دوئم (65سے70)، جاپانی پھل90 سے 120، گوشت (چھوٹا) سرکاری ریٹ کے مطابق 800 روپے کلو کی بجائے مارکیٹ میں 1150روپے ، (بڑا) 660، برائلر مرغی (زندہ) سرکاری ریٹ لسٹ 225 کی بجائے مارکیٹ میں 255روپے کلو اور شیور انڈہ 168روپے درجن کے بجائے 180 روپے درجن فروخت ہو تے رہے۔
تازہ ترین