• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈٹ ٹیم کی چیکنگ، راولپنڈی میں بڑی تعداد میں بغیر اسیس یونٹس

راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور محمد مشتاق فریدی کی سربراہی میں 19رکنی آڈٹ ٹیم کی چیکنگ کے دوران راولپنڈی کےشہری ایریاز میں بڑی تعداد میں پراپرٹی ٹیکس کے بغیر اسیس یونٹس ، کمرشل کی جگہ موقع پر رہائشی اورکرائے پر لگےیونٹس کا ذاتی استعمال میں لکھے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بعض یونٹس اوور اسیس بھی پائے گئے ۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ ٹیم کی رینڈم چیکنگ کے دوران دس فیصد کا فرق آ رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صالحہ سعید کی طرف سے قائم 19رکنی آڈٹ ٹیم نے راولپنڈی شہر میں کمرشل ہب، مین سیکٹرز، پلازوں اوربڑے یونٹس کو فوکس کیا تو بغیر اسیس، کرائے کے یونٹس کا دفتر کے ریکارڈ میں ذاتی استعمال سامنے آیا ۔بعض مقامات پر رہائشی یونٹس کو ایکسائز ریکارڈ میں کمرشل لکھا بھی پایا گیا ،آڈٹ ٹیم نے موٹر برانچ میں ٹی سی ایس کےذریعے سمارٹ کارڈز کی ڈیلیوری کے ایشوز کو بھی دیکھا اور موقع پرلوگوں کے مسائل بھی حل کئے ۔ ٹیم کے ایک ذمہ دار افسر کا کہناتھا کہ وہ آڈٹ رپورٹ کو فائنل کر رہے ہیں ، ابھی تینوں اضلاع جہلم ، اٹک اور چکوال کی پراپرٹی ٹیکس کی فیلڈ چیکنگ ہونا باقی ہے۔
تازہ ترین