• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا کا زندہ جلائی جانے والی لڑکی کے اہلِ خانہ کیلئے انصاف کا مطالبہ

بالی ووڈ ’کوئن‘ کنگنا رناوت نے ریاست بِہار میں ایک نوجوان لڑکی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اہلِ خانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ریاست بِہار میں لڑکی کو زندہ جلائے جانے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ 

جھلسنے والی لڑکی کا جسم تقریباً 75 فیصد سے زائد جل چکا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔ 

اپنے بے باک بیانیے کے معاملے میں مشہور کنگنا نے اس معاملے میں بھی لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور خواتین کے تحفظ سمیت مرنے والی لڑکی کے اہلِ خانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ 

اپنے پیغام میں کنگنا رناؤت کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں، آئے دن ان کے خلاف مزید بڑے اور سنگین نوعیت کے واقعات پیش آتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لبرلز اپنے سیکیولر لینس سے متاثرین اور مجرمان کو کو نہ دکھیں، اور نہ ہی ان میں تقسیم کریں، آئیں اور مل کر ناانصافی کے خلاف جنگ کریں۔ 

تازہ ترین