کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل لفٹرز،منشیات وگٹکا فروشوں سمیت 20ملزمان کو گرفتارکرلیا ،تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان ماجد الرحمن اور عرفان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےمسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ایس آئی یوپولیس نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرکے 2 سعد اور محمد فیصل کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،ایک اور کارروائی میں 2 اسٹریٹ کرمنل محمد شاہد عرف بھورا ا ورمحمد کامران عرف ابا کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ کلاکوٹ پولیس نے4منشیات فروشوںمسلم ، مہرجان، سعادان اور شاہ زیب کو گرفتار کرکے ہیروئین اور کرسٹل برآمد کرلی۔بغدادی پولیس نے گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مار کرملزم ظہیر عرف بادشاہ کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں تیار گٹکا،خام مال ودیگر سامان برآمد کرلیا،ڈاکس پولیس نے منشیات فروش عبدالغفور عرف گوگا کو گرفتارکرکے چرس برآمد کرلی۔ ۔گارڈن پولیس نے ایک ملزم سنیل مسیح کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔سولجر بازار پولیس نے 2 ملزمان عمیر اور معیز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ لیاقت آباد پولیس نے گٹکا ماوا فروش ریحان کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا ۔سعید آباد پولیس نے ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔جمشید کوارٹر پولیس نے گٹکا ماوا فروش سلیم کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔بغدادی پولیس نے گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مار کرملزم ظہیر عرف بادشاہ کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں تیار گٹکا،خام مال ودیگر سامان برآمد کرلیا۔پاک کالونی پولیس نے گٹکا ماوا فروش عمران کو گرفتار کرکے مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔ڈیفنس پولیس نے 2مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان محمد یوسف اور سمیع اللہ کو گرفتار کرکے گٹکا ماوا اور شیشہ فیلورز برآمد کرلئے۔