آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فلسطین کا امارات اور بحرین میں سفیر واپس بھیجنے کا فیصلہ


فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے بلائے گئے اپنے سفیروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے پر متحدہ عرب امارات اور بحرین سے اپنے سفیروں کو احتجاجاً واپس بلا لیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بعد بحرینی وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی نے اسرائیل کا دورہ کیا۔

اسرائیل اور بحرین نے ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارت خانےکھولنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں نے ویزہ سروس شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید