کراچی(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے سے باز نہ آیا تو ریاض بھی جوہری ہتھیار بنانا شروع کردے گا،سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ایران کو جواب دینے کیلئے نیوکلیئر ہتھیار بنانا ایک آپشن ہوگا۔سعودی عرب کا یہ بیان امریکی صدر ٹرمپ کے فضائی حملے پر غور کے بعد سامنے آیا ہے۔