• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کم نہ ہوئی، سبزیوں، گوشت اور انڈوں کے نرخ قوت خرید سے باہر

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) ملک بھر میں مہنگائی کے سونامی نے غریب آدمی کا جینا محال کر دیا ہے اور شہری کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ روز بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مارکیٹ میں سیب(اول) 120 سے140روپے کلو،سیب (دوئم) 115سے 120، امرود 75 سے 90، ناشپاتی 70 سے 90، انار قندھاری145سے160،انگور (گولہ) 275 سے 295، گرما 190 سے 200 روپے کلو، کیلا (اول) 75 سے 85 روپے درجن، کیلا (دوئم) 65 سے 72، مالٹا 65 سے 75، فروٹر 70 سے 80، کینو 60 سے70روپے درجن ،جاپانی پھل 85سے 120 روپے کلو،آلو(اول)85سے95،آلو (دوئم) 80 سے90روپے فی کلو،پیاز (اول) 75 سے 90 پیاز (دو ئم)70 سے 80، ٹماٹر (اول) 145 سے155،ٹماٹر (دوئم)130سے140 ،لہسن 195سے210،ادرک700 کلو، ساگ (سرسوں)30روپے گڈی،،سبز مرچ 225 سے235روپے کلو،شملہ مرچ 165 سے 180 ، کھیرا60روپے فی کلو، کریلا 85 سے 95، پھول گوبھی65ے78،بند گوبھی 155 سے 165، گھیا کدو45، بینگن 30، شلجم 40، مولی 35، گاجر 75، سبز توری 65، اروی 95 سے 110، مٹر 165 سے 176، ٹینڈہ (ولائتی) 70، ماڑو55 روپے کلو، میتھی گڈی30، دھنیا 15سے25 اور پالک گڈی30 روپے فروخت ہوئی۔اس کے علاوہ گوشت (چھوٹا) 1160روپے، (بڑا) 665 روپے فی کلو جبکہ شیور مرغی220روپے کلو اور شیور انڈہ 180 درجن فروخت ہو ئے۔
تازہ ترین