• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کا تیسرا روزمحافل نعت،سیرت کانفرنسیں

لاہور(خصوصی رپورٹر ،نیوز رپورٹر،جنرل رپورٹر ،خبرنگار) ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے تیسرے روز بھی صوبہ بھر میں نبی اکرمؐ کی مدحت سرائی کے لئے محافل نعت خوانی، محافل میلاد، سیرت کانفرنسوں، کوئز پروگرامز، محافل سماع اور تعلیمی اداروں میں سیرت النبیؐ کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ نبی ؐ کی تعلیمات کو عام کرنے کا عزم کیا گیا۔ سنٹرل ماڈل ریٹیگن سکول ماڈل ٹائون میں گرلز سکول میں مقابلہ تقاریر اور مقابلہ خوشخطی کی تقریبات ہوئیں۔ جن میں طلبا و طالبات نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ مقابلہ تقاریر میں حضور خاتم النبیینؐ سے عقیدت و عشق کا اظہار کیاگیا۔ نرسنگ کالج لاہور جنرل ہسپتال نے خصوصی طور پر محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں نرسنگ طالبات نے حضرت محمد ؐ کے حضور گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔ ریم ادب وسطی پنجاب کے زیراہتمام "شان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس "کا انعقاد عصمت اسامہ کی سربراہی منصورہ میں کیا گیا ، قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر عیشہ راضیہ نے خطاب کرتے ہوئے سیرت النبی ؐ کو اپنانے کے لئے عملی اصول لینے پہ زور ددیا۔
تازہ ترین