• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی صوابی میں خصوصی تعلیم اور سپیچ تھراپی کی منظوری

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خواتین یونیورسٹی صوابی میں انسٹیٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اینڈ اسپیچ تھراپی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ، میڈیکل اینڈ ڈائگنوسٹک سنٹر بھی قائم کیا جائے گاجس سے ضلع کے لوگوں کو سہولیات میسر آئیں گی۔اکیڈمک کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ جامعات میں ریسرچ کلچر کا فروغ ناگزیر ہے،جامعات کی شناخت بلند وبانگ عمارتوں سے نہیں بلکہ اعلیٰ تدریس و تحقیق سے ہوتی ہے۔ اجلاس میں الحاق شدہ کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کی منظوری دی گئی،طالبات کے لئے دفتر امور طلبہ اور مرکز نفسیات بھی قائم کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے لئے اکیڈمک کونسل کے نمائندگان کو بھی نامزد کیا گیاجبکہ سال میں دو دفعہ داخلے کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی تحقیقی اداروں اور جامعات سے تحقیقی و تدریسی روابط اور اشتراک استوار کریں، جلد مزید شعبے بھی متعارف کرائے جائیں گے ۔جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ، سماجی ترقی کے اہداف جدید تعلیم سے ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔کورونا وائرس کے پیش نظر تمام کلاسز کو آن لائن کردیا ہے اور اب مڈٹرم امتحانات بھی آن لائن لینے جارہے ہیں، انہوں نے تمام اساتذہ اور طالبات کورونا وائرس ایس اوپیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین