• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ویکسین کی ترسیل کیسے ہوگی؟

دنیا بھر میں تباہی پھیلانےوالے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکیسن تیارکرلی گئی ہیں۔

کورونا وائرس کیخلاف 9 نومبر کو فائزر اور بایو این ٹیک کمپنی نے ویکسین کے90فیصد سے زائد جبکہ 16نومبر کو موڈ رنا کمپنی نے ویکسین کے 95فیصد موثرہونے کا اعلان کیا۔

دواسازکمپنیاں اب کورونا ویکسین کے استعمال کیلئےامریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹری سے منظوری حاصل کرینگی ۔

ایف ڈی اے کوروناویکسین کی موثرہونےاورمحفوظ ہونےکاجائزہ لینے کےبعد دسمبر تک ایک یا دونوں ویکسین کے استعمال کی منظوری دے گی۔

دسمبر2020تک فائزرا ورموڈرناکی کوروناویکسین کی 40 ملین خوراک 20 ملین افراد کیلئے مہیا ہوں گی، ویکسین پہلے مرحلےمیں ہائی رسک گروپ کو دی جائےگی۔

ہائی رسک گروپ میں ہیلتھ کیئر ورکر، اساتذہ، فوڈ ورکر شامل ہیں ۔ بزرگ یابیمار افراد کوبھی کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر دی جائےگی۔

دونوں کوروناویکسینز کےدو شاٹ دیئے جائیں گے، فائزر ویکسین کے دونوں شاٹس کےدرمیان تین ہفتے کا وقفہ ہوگا، جبکہ موڈرنا کے دونوں شاٹس چار ہفتوں کے وقفے سے لگائے جائیں گے۔

کورونا ویکسین کے محفو ظ ہونے سے متعلق مکمل ڈیٹا اب تک فراہم نہیں ہوا ہے، تاہم ٹرائل کےمطابق ویکسین کےکوئی سنگین خطرات رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس ویکسین سامنے آنے کے باوجود ماسک کااستعمال اور سماجی فاصلےکو یقینی بناناضروری ہے۔

تازہ ترین