• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 سپاہی شہید، 1 زخمی


جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

شہید ہونے والے سپاہیوں میں حوالدار محبوب عالم اور سپاہی سلیمان شوکت شامل ہیں۔


آئی اس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر گزشتہ رات فائرنگ کی گئی۔

آئی اس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، علاقے کی کلیئرنس کے لیے آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین