جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 سیکورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لانس نائیک مصور شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔