• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے، رواں سال فروری کے بعد زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں۔

تجارتی خسارہ کم ہونے اور ورکرز ترسیلات بڑھنے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 13 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زر مبادلہ ذخائر 17 کروڑ 87 لاکھ ڈالر اضافے سے 20 ارب 8 کروڑ ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کے ذخائر 19 کروڑ ڈالر اضافے سے 12ارب 93 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 15 کروڑ ڈالر ہیں۔

مرکزی بینک نے آج اکتوبر کے جاری کھاتوں کا حساب بھی جاری کیا ہے۔

اکتوبر میں بیرونی ادائیگیوں اور وصولیوں کے بعد جاری کھاتوں میں 39 کروڑ ڈالر اضافی رہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں جاری کھاتوں میں ایک ارب 16 کروڑ ڈالر اضافی رہے۔

تازہ ترین