• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔راستوں اور دیواروں پر اشتہار اور بینر لگے ہوتے ہیں ،وہ اگر گرجائیں تو اسے اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں؟

جواب:۔ اگر بینر یا اشتہار ایسے ہوں کہ لگانے والے اسے اتاردیتے ہوں یا دوبارہ استعمال میں لاتے ہوں تو انہیں بلااجازت اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے اور اگر ایسی صورت نہ ہو،بلکہ اشتہار اور بینر کا مقصد بھی پورا ہوگیا ہو اور ان کی قیمت بھی معمولی ہو اور لگانے والے بھی اس کی پروا نہ کرتے ہوں تو انہیں ذاتی استعمال میں لیاجاسکتا ہے۔

تازہ ترین