• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ آگے بڑھادیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے راولپنڈی میں شیڈول ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تاریخوں کو آگے بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ویمن ٹرائنگولر ٹورنامنٹ اب 20  کے بجائے 22 نومبر سے شروع ہوگا۔

ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کو لاجسٹک مسائل کی وجہ سے 2 روز کیلئے آگے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز کی براہِ راست کوریج کو یقینی بنانے کے لیے تاریخوں کو دو روز کے لیے آگے بڑھایا گیا ہے۔

سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے ویمن کرکٹرز پہلے ہی راولپنڈی پہنچ چکی ہیں۔

تین ٹیموں کی قیادت کے لیے عالیہ ریاض، رامین شمیم اور منیبہ علی کو منتخب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین