• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کے معمر افراد میں اچھے نتائج آنا شروع

آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کے معمر افراد میں اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، ویکسین کے آخری مرحلے کے حتمی نتائج کرسمس تک آنے کی توقع ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی اور برطانوی دوا ساز کمپنی کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین کی آزمائش کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔


آکسفورڈ ویکسین گروپ کے مطابق ویکسین سے کورونا سے پاک صحت مند معمر افراد میں مضبوط مدافعتی نظام بن رہا ہے۔

70 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں ویکسین کے استعمال سے بہت جلد قوت مدافعت پیدا ہو سکتی ہے، ویکسین نتائج پر ابھی مزید تحقیق ہونا باقی ہے۔

تازہ ترین