• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کا کل سے آغاز

گیارہ روز کے وقفے کے بعد پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا چوتھا راؤنڈ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔

ایونٹ میں اب تک سدرن پنجاب کی ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

ناردرن 52 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان کی ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایونٹ کی تمام چھ ٹیمیں کراچی کے تین مختلف میدانوں پر ایکشن میں ہوں گی۔

سدرن پنجاب کا مقابلہ سندھ سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں مدِمقابل آئیں گی، اس راؤنڈ میں بلوچستان کی ٹیم کا مقابلہ ناردرن سے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر ہوگا۔

تازہ ترین