• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتی برادری ملک کا مثبت امیج اجاگر کررہی ہے، پرویزالٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اقلیتی برادری کا اہم کردار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور اکرم مسیح گل اور اسلم پرویز گل سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کے سفیر ہیں۔

علاوہ ازیں (ن) لیگ کے ایم این اے برجیس طاہر اور بیرسٹر عثمان ابراہیم نے بھی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

تازہ ترین