• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ نے لوگوں کے دل جیت لئے۔ کورونا کے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرتے ہوئے انہیں کئی لوگ پہچان ہی نہ سکے کہ ان کے بیچ دنیا کی مشہور شخصیت ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے علاقے میں 56 سالہ بریڈ پٹ خود ہی ٹرک چلا کر پہنچے اور انہوں نے کم آمدنی والے افراد میں کھانے پینے کی مختلف چیزیں تقسیم کیں۔

اس دوران بریڈ پٹ نے فیس ماسک پہن رکھا تھا اور وہ سادہ لباس میں ملبوس تھے جس کی وجہ سے کئی لوگ انہیں پہچان نہ سکے۔

بریڈ پٹ لوگوں کی مدد کرتے وقت انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے تقریباً 3 گھنٹے لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بریڈ پٹ ایک بڑا ٹرک چلا رہے تھے جس میں کھانے پینے کی اشیاء موجود تھیں۔ وہ لوگوں کی مدد کرنا چاہ رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ اصلی ہیرو لگ رہے تھے۔

تازہ ترین