آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑی گالف کھیلنے لگے۔ فاسٹ بالرز اظہر محمود، وقار یونس اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو لاہور میں گالف کھیلتے دیکھا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے وقار یونس اور اظہر محمود کے ہمراہ گالف کورس سے تصویر شیئر کی جسے ان کے مداحوں نے پسند کیا اور اس پر تبصرے بھی کئے۔

دوسری جانب اظہر محمود نے بھی وہی تصویر شیئر کی اور لاہور کے موسم کی تعریف کی۔

پاکستانی کرکٹرز کو گالف کھیلتے ہوئے دیکھ کر ان کے اکاؤنٹس پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید