• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور کینیڈا کے اشتراک سے کورونا ویکسین کا تیسرا ٹرائل پاکستان میں جاری ہے، ڈاکٹر اقبال

چین اور کینیڈا کی مشترکہ کاوش سے کورونا ویکسین کا تیسرا ٹرائل پاکستان میں جاری ہے۔ پاکستان میں 10 ہزار شہریوں کو کورونا ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

وائس چانسلر شفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر اقبال نے اس حوالے سے بتایا کہ اب تک ڈھائی ہزار افراد نے اسلام آباد میں ٹرائل میں حصہ لیا ہے۔ ویکسین کے ٹرائل میں کوئی نمایاں نقصانات سامنے نہیں آئے۔ ویکسین دنیا کے 7 ممالک میں 40 ہزار افراد پر ٹرائل کیا جارہا ہے۔ 


ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ کراچی میں 1400 اور لاہور میں 800 افراد ٹرائل میں میں حصہ لے چکے ہیں۔ ٹرائل کو 6 ہفتوں سے زائد کا وقت گزرچکا ہے۔ 56 دن مکمل ہونے پر اینٹی باڈی ٹیسٹ ہوگا۔ 

انھوں نے مزید بتایا کہ 56 دن بعد دیکھا جائے گا کہ جسم میں اینٹی باڈیز بنی ہیں یا نہیں۔ جبکہ یہ بھی دیکھا جائےگا کہ اس عرصے میں جسم میں کورونا وائرس داخل ہوا تھا یا نہیں۔

تازہ ترین