• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں کورونا وائرس ویکسین ٹرائل، کیا اثرات سامنے آئے؟

لاہورمیں کورونا وائرس کی تجرباتی ویکسین کا فیز تھری ٹرائل جاری ہے، جس میں ویکسین لگوانے والوں کو مختلف اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔

بیجنگ سے آئی ویکسین یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں لگائی جا رہی ہے۔


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ نور اظہر کے مطابق ٹرائل ویکسین 900 سے زائد افراد لگوا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرائل میں ہر عمر کے افراد حصہ لے رہے ہیں، ویکسین لگانے والے افراد میں 5 فیصد کو معمولی بخار ہوا ہے۔


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر کا مزید کہنا ہے کہ ویکسین لگنے کے 4 ہفتے بعد جسم میں اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر شاہ نور کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ویکسین کے 2 کامیاب تجربات ہو چکے ہیں، ماسک پہننا اور بار بار ہاتھ دھونے کا عمل جاری رکھنا لازم ہے۔

تازہ ترین