• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے کورونا وائرس ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کرلیا


پاکستان نے کورونا وائرس ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے پر فرنٹ لائن ورکرز اور 65 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگے گی۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے حکومتی سطح پر پاکستان نے 2 بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے دوا کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دے دی ہے، بہت جلد پاکستان کورونا وائرس کی ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کے لیے پیسے ادا کر دے گا۔

نوشین حامد کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ پاکستانیوں کو ویکسین میسر آئے گی، پہلے مرحلے پر فرنٹ لائن ورکرز اور 65 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے جلسے فوری طور پر منسوخ کر دیئے ہیں، صنعتوں اور ریسٹورنٹس میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کے احکامات بھی دے دیئےہیں۔

نوشین حامد نے یہ بھی بتایا کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر اسکولوںمیں موسم سرما کی طویل تعطیلات کر دی جائیں گی۔

تازہ ترین