• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں چاہتے، شوکت یوسف زئی

صوبائی وزیر برائے محنت و ثقافت خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کی کہ مذاکرات کے ذریعے اپوزیشن کو بریف کردیں، اپوزیشن نے مذاکرات کا وعدہ کیا لیکن پھر بھاگ گئی۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ اپوزیشن مقدمات سے بچنے کے لیے لوگوں کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اسی تناظر میں پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو 22 نومبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی۔

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو پشاور جلسے کی این او سی کے لیے 5 نومبر کو درخواست دی تھی۔

اپوزیشن اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما سردار حسین بابک کا کہنا ہے کہ درخواست کے باوجود حکومت کی جانب سے تصادم کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین