• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: کامران کے7وکٹ، سندھ کی بیٹنگ تباہ کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی تین روزہ ٹور نامنٹ میں سینٹرل پنجاب کے کامران افضل نے سندھ کی بیٹنگ لائن تباہ کردی۔ انہوں نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میںسات وکٹیں حاصل کیں، سندھ کی ٹیم 174رنز بناسکی، فراز علی نے سنچری 100رنز بنائے۔سینٹرل پنجاب نے جواب میں پہلی اننگز میں بغیر نقصان کے 122رنز بنائے، محمد اخلاق75 اور عمران ڈوگر 46 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ سائوتھ پنجاب نے ناردرن کے خلاف325 رنز بنائے ۔ وقار حسن کے 114رنز نمایاں ہیں۔ جواب میں ناردرن نے بغیر نقصان کے24 رنز بنائے۔ بلوچستان نے کے پی کے خلاف225 رنز اسکور کیے ۔ شاہ زیب خان نے59 رنز کی اننگز کھیلی ۔ کے پی کے نے بغیر نقصان کے پہلی اننگز میں34رنز اسکور کئے۔

تازہ ترین