• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 اضلاع کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ


کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا کیسز کے باعث کراچی کے چار اضلاع کے مختلف علاقوں کی گلیوں اور گھروں میں مائیکرو لاک ڈائون اور اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کر دیا گیا ہے جس پردو ہفتے تک عملدرآمد ہو گا ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے اعلامیے کے مطابق فیڈرل بی ایریا ،فردوس کالونی،ناظم آباد کی مخصوص گلیوں جہاں زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انہیں لاک ڈائون کا حصہ بنایا گیا ہے اس پر 4دسمبرتک عملدرآمد جاری رہے گاضلع کورنگی میں ناصر کالونی کے تین گھروں، الفلاح کےدو گھروں اورماڈل کالونی کے صرف دو گھروں میں اسمارٹ لاک ڈائون ہو گاضلع غربی کے ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سرجانی میں محمد حسین بلوچ گوٹھ اور گلشن معمار کے ایک فلیٹ کے قریبی علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاز کیا گیا ہےجبکہ ضلع جنوبی کے سب ڈویژن سول لائینز کے علاقوں ففتھ اسٹریٹ خیابان مومن، چھٹی اسٹریٹ خیابان بادبان اور 35اسٹریٹ آف خیابان اتحاد ڈی ایچ اے کے علاوہ 12 اسٹریٹ باتھ آئی لینڈ مین مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون ہو گا۔ دریں اثنا متاثرہ علاقوں ميں 3سے زیادہ افراد کا ساتھ گھومنا منع ہوگا جبکہ گھروں میں تقریبات پر پابندی، رات 10بجے کاروبار بند،اسمارٹ لاک ڈاون والےایریاز میں عوامی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں میں گھر کا ایک فرد قومی شناختی کارڈ کے ذریعے باہر جاسکے گا،ضلع شرقی میں ڈالمیا،فیصل کنٹونمنٹ،عیسی نگری،جمالی گوٹھ،گلشن اقبال بلاک 8اور9 سمیت دیگر علاقے شامل ہے۔

تازہ ترین