• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خادم حسین رضوی کے انتقال پر انجمن محبان فیض پور شریف کے اراکین کا اظہار دکھ

کیتھلے(نمائندہ جنگ )انجمن محبان فیض پور شریف کے اراکین حافظ محمد شبیر ،لیاقت مغل،حافظ طارق محمود،حافظ محمد عظیم،حافظ محمد بشیر، محمد امین ،محمد یٰسین کے علاوہ اہلسنت کے رہنماؤں علامہ محمد اسلم بندیالوی، علامہ قاری محمد شفیع نقشبندی ،لیاقت نوشاہی،علامہ مفتی انصر القادری،علامہ ساجد فراشوی، قاری ظہیر اقبال قادری، چوہدری عمر،علامہ دلشاد حسین قادری اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم رضوی نے تحفظ ناموس رسالت کا زندگی کی آخری سانسوں تک تحفظ کیا ،وہ ایک بہادر اور دلیرانسان تھے، ان کی وفات سے اہلسنت میں بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے، اس موقع پر رہنماوں نے ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین