• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپانوی آبادی کو کورونا کی ویکسین لگانے کا جامع حکومتی پروگرام

میڈرڈ (این این آئی )ہسپانوی حکومت نے کہاہے کہ ملک کی بیشتر آبادی کو اگلے برس کے وسط تک ویکسین لگا دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز کا کہنا تھا کہ 2021 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملک کی بیشتر آبادی کو کورونا وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین لگا دی جائے گی۔ پیدرو سانچیز کا کہناتھاکہ ویکسین لگانے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس پلان کی باضابطہ منظوری وزیر اعظم کی کابینہ کے اجلاس میں لی گئی ہے۔ ویکسین لگانے کے حوالے سے سانچیز کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلہ میں پوری طرح اب تیار ہیں کیونکہ ویکسین لگانے کے پروگرام پر رواں برس ستمبر سے حکومتی سطح پر غور و فکر اور منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس پروگرام سے یورپی یونین میں جرمنی کے ساتھ ساتھ اسپین پہلا ملک ہو گا، جس کی عوام کو ویکسین لگانے کے جامع پلان پر عمل کیا جائے گا۔
تازہ ترین