• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، دستاویزی فلم ”ایک میدان، ہزار داستان“، صوبائی وزیر تعلیم ”ایک دِن جیو کے ساتھ“

کراچی (جنگ نیوز) نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تاریخ پر بنائی گئی خصوصی دستاویزی فلم ”ایک میدان، ہزار داستان“ اتوار کی شام 4 بجکر 5 منٹ پر نشر کی جائے گی۔ ٭صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ شام 7 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔ اس شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ مجھ پر وزارتوں کی مہربانیاں وزیراعظم عمران خان کرتے ہیں۔ ہم یونیورسٹیز سے جلد رٹہ سسٹم ختم کردیں گے۔ اگلے تین برس میں پنجاب کی یونیورسٹیز ورلڈ رینکنگ میں آجائیں گی۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف چکوال میں پہلے سال پانچ ہزار طالب علموں نے داخلہ لیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں اکلوتا بیٹا ہونے کے باوجود نہیں بگڑا۔ مجھے گہری آنکھیں اور لمبی ناک پسند ہے۔ پروگرام میں مزید دلچسپ سوال و جواب بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین