• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولاد نہ ہوئی، دوسری شادی کی اجازت مانگنے پر بیوی نے شوہرکا نازک عضو کاٹ دیا

پڈعیدن (نامہ نگار، غلام حیدر آکاش)دوسری شادی کی اجازت مانگنے پربیوی نے شوہر کے نازک عضو کو کاٹ دیا۔نوجوان کامران قریشی نے میڈیا کوبتایاکہ میری شادی دس سال قبل رشتہ دار خاتون سے ہوئی تھی اور ہم کراچی رہتے تھے۔ یہ واقع بھی کراچی میں پیش آیا۔ نوجوان نے بتایاکہ دس سال گزرنے کے باوجود ہمیں اولاد نا ہوئی جس پر میں نے اپنی بیوی کو کہاکہ اولاد کیلئے میں دوسری شادی کرنا چاہتاہوں جس پر وہ غصہ و طیش میں آگئی اور رات سوتے وقت مجھے دودھ میں نشہ آور چیز ملاکر دی اور میں دودھ پی کر سوگیا۔ بیوی نے نیند ونشہ کی حالت میں میرا نازک عضو کاٹ دیا۔ بعد ازاں میں نے فون پر اپنے دوستوں کو اطلاع دی جنہوں نےمجھے فوری طور اسپتال پہنچایا۔کامران قریشی نے مزیدکہاکہ میری بیوی اور سالے نے ملکر یہ کام کیاہے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

تازہ ترین