ٹھٹھہ (رپورٹ، شاہد صدیقی) حکومتِ سندھ کے کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غلام اللہ میں لگائی جانیوالی پہلی منی پام آئل ملز نے کام شروع کردیاہے، ملز میں ابتدائی طور پر دو ٹن یومیہ پام آئل کشید کرنے کی صلاحیت ہے ملز کا قیام ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ علاقہ کی خوشحالی میں اھم کردار ادا کریگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹھٹھہ کے نواحی علاقے غلام اللہ میں لگائی جانیوالی پہلی منی پام آئل ملز ملکی معیشت اور علاقہ کی خوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس ملز کے قیام سے پام آئل کی امپورٹ پر خرچ ہونے والا بھاری زر مبادلہ بچے گا تو علاقہ کے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی کھلیں گے۔ ابتدائی طور پر اس ملز میں یومیہ دو ٹن آئل کشید کرنے کی صلاحیت ہے ملز کو پام آئل فروٹ فراہم کرنے کیلئے گھوڑا باری کے قریب کاٹھور فاریسٹ میں 50 ایکڑ پر 1100 درخت لگائے گئے تھے جو اب پھل دے رہے ھیں۔