• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی اسپتال میں زچگی کے دوران خون بہنے سے خاتون جاں بحق، لیڈی ڈاکٹر پر غفلت برتنے کا الزام

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)مٹھی اسپتال میں زچگی کے دوران خون بہنے سے خاتون جاں بحق۔لیڈی ڈاکٹر پر غفلت برتنے کا الزام۔تفصیلات کے مطابق مٹھی کی سول اسپتال میں دوران زچگی 32سالہ خاتون نرودا زیادہ خون بہنے کی وجہ سے دم توڑ گئی۔ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور خاتوں جاں بحق ہوئیں۔خاتون کے بھائی دلیپ سونارو نے صحافیوں کو بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر مریضہ کو چھوڑ کر چلی گئی تھی اور مسلسل خون بہنے سے موت واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی ایسی غفلت پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور واقعہ کی انکوائری کر کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔واضح رہے کہ مٹھی اسپتال میں بدانتظامی و ڈاکٹرز کی عدم توجہی کے باعث مسائل روز کا معمول بن گئے ہیں۔شہریوں نے حکومت سندھ سے نوٹس کے کر اسپتال کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین