• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی تنازع پر 2 افراد جاں بحق، شوہر، دیور کے ہاتھوں خاتون قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔ تھانہ کورال کے علاقہ پنڈوری سیداں میں زمین کے تنازع پردوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں دوافرادجاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیاجاں بحق ہونے والوں کی شناخت فراز کیانی اور عدیل الرحمان کے نام سے ہوئی پولیس نے دونوں مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر پمزہسپتال منتقل کر دیں جب کہ واقعہ میں زخمی ہونیوالے خرم کوبھی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑا زمین کاہے اوراس سے قبل بھی دونوں گروپوں میں لڑائی ہوچکی ہے۔تھانہ صادق آباد کومحمد اویس نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ ہاجرہ کی شادی مدثر سے ہوئی تھی جس نے گھر کال کی میرا خاوند اور اس کا بھائی حافظ شاہدمجھ سے جھگڑا کر رہے ہے جس پر ہم اپنی ہمشیرہ کے گھر اے بلاک پہنچے تومد ثر اور حافظ شاہد دونوں میری بہن سے تکرار کر رہے تھے، مدثر نے پسٹل نکال لیا اور دو فائر میری ہمشیرہ پر کئے ، حافظ شاہد نے بھی پسٹل سےفائر کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحقہو گئی۔تھانہ کھنہ پولیس کو عمران شہزاد نےبتایا کہ اس کے والد عنایت قمر پیدل روڈ پار کر رہے تھے انہیں شفیق نامی ڈرائیورنے گاڑی سے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔
تازہ ترین