سینئر وزیرِ پنجاب عبدالعلیم خان کا وزیرِ اعظم عمران خان کی پالیسیز سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے اپنے ایک بیان میں ملکی معیشیت کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی پالیسیوں سے ٹیکسٹائل انڈسٹری بہتری کی طرف رواں دواں ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا ہے کہ ٹریڈنگ انڈیکس اوپر گیا، صرف نومبر میں 79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، معاشی اشاریے واضح نشاندہی کر رہے ہیں۔