آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نئی دہلی: 17 سال بعد نومبر کے سرد ترین دن کا نیا ریکارڈ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 17 سال بعد نومبر کا سب سے سرد ترہن دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موسمِ سرما نے شمالی ہندوستان کے بڑے حصوں میں اپنی برفیلی گرفت مضبوط کر دی ہے۔

خاص طور پر بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جہاں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت 9 اعشاریہ 6 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ نئی دہلی میں 2003ء کے بعد سے یہ اب تک کا نومبر کا سب سے کم ترین درجۂ حرارت ہے۔

دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جنوری میں نئی دہلی کا 1901ء کے بعد سب سے سرد ترین موسم ریکارڈ کیا گیا تھا، اس طرح سردی کا 118 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید