• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام بغضِ عمران میں ہر حد پھلانگنے والے جعلسازوں کو پہچان لیں، شہباز گِل

وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کہتے ہیں کہ عوام ان جعلسازوں کو پہچان لیں جو بغضِ عمران خان میں ہرحد پھلانگنے کے درپے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ جب عمران خان اسمارٹ لاک ڈاؤن کا کہہ رہے تھے تو یہ سب سخت ترین لاک ڈاؤن کے حامی تھے۔

اپنے بیان میں شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ آج جب کورونا وائرس دوسرے فیز میں مزید جان لیوا ہوچکا ہے تو یہ اپنے مفاد کے لیے عوام کی جان کے درپے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے آج جلسے کے لئے پشاور میں پنڈال سجا لیا ہے، حکومتی اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، رہنماؤں نے جوشیلے خطاب کے لیے تقاریر تیار کر لیں۔

جلسے کے لیے دلزاک روڈ چوک کو پوسٹر اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ساؤنڈ سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے، جلسے سے پہلے رات کو آتش بازی بھی کی گئی۔

اس موقع پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ناجائز حکمراں بذات خود کورونا وائرس ہیں، ملک میں ناجائز حکومت کے خلاف تحریک جوبن پر ہے، ایک ٹرمپ چلا گیا، اب پاکستانی ٹرمپ کو بھی چلتا کریں گے۔

تازہ ترین