• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 4 اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ


کراچی میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے سبب مختلف علاقوں میں 15 روز کے لیے اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے، یہ اسمارٹ مائیکرو لاک ڈاؤن 5 دسمبر کی شام 7 بجے تک نافذ رہے گا۔

کراچی کے ضلع جنوبی، شرقی، کورنگی اور وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے جبکہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود بھی متعدد علاقے کھلے ہیں، انتظامیہ نے تاحال مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کو بند نہیں کرایا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں گلشنِ معمار، حسین محمد گوٹھ سرجانی ٹاؤن، کورنگی کی 3یونین کمیٹیز، سول لائنز کے پوش علاقے شامل ہیں۔

خیابانِ بدر، باتھ آئی لینڈ اور خیابانِ اتحاد کی مخصوص گلیوں میں بھی مائیکرو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی کی 3 یوسیز کے 7 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جن میں کورنگی کی یو سی 2 ناصر کالونی، شاہ فیصل کالونی کی یوسی 07 شامل ہیں جبکہ الفلاح اور ماڈل کالونی یوسی ون میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔

ضلع وسطی کے 26 علاقے مائیکرو و اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند ہوں گے، فیڈرل بی ایریا کے بلاکس2، 3، 8، 9، 10، 12، 13، 14، 15، 18 اور بلاک 19 میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

عزیز آباد، علی آباد، یاسین آباد، دستگیر، جوہر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جبکہ فیڈرل بی ایریا بلاک 10 میں ایک مکان میں کورونا وائرس کے مریض کے باعث گلی کو بند کر دیا گیا ہے۔

نارتھ ناظم آباد کے بلاک بی، سی، ڈی، جی، این، شادمان ٹاؤن سیکٹر 14 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جبکہ واحد کالونی، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم، رحمٰن سینٹر حیدری اور دیگر علاقوں میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ناظم آباد میں گلبہار فردوس کالونی، ناظم آباد نمبر 1 اور 3 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، اس کے علاوہ نیو کراچی سیکٹر 11 اے،11 بی،11 ای مسلم ٹاؤن اور سیکٹر 5 سی 1 میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

گلشنِ اقبال کے بلاک 13ڈی، 13سی، بلاک 10 اے، بلاک 16، بلاک 2 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ گلشنِ اقبال بلاک 4، گلستانِ جوہر بلاک3، 7، 8، 10 اور 12 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔

کراچی کی دہلی مرکنٹائل سوسائٹی، ڈالمیا سمیت دیگر علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جبکہ فیڈرل بی ایریا بلاک 12 میں بھی متاثرہ گلیاں ٹینٹ لگا کر بند کی گئی ہیں۔

محکمۂ صحت کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 859 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوبی میں 247، ضلع شرقی میں233 اور ضلع غربی میں 133 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع کورنگی میں 109، ضلع وسطی میں 105 اور ملیر میں 32 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین