• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں RCC چھت والے شادی ہالز بند رہیں گے: صدر ایسوسی ایشن

کراچی بینکوئٹ اینڈ ہالز ایسوسی ایشن کے صدر شارق میمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث کراچی میں آر سی سی چھتوں والے شادی ہالز کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

جاری کیئے گئے ایک اعلامیئے میں کراچی بینکوئٹ اینڈ ہالز ایسوسی ایشن کے صدر شارق میمن کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بینکوئٹ اور شادی ہالز کو کام کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بینکوئٹ اور شادی ہالز کو وینٹی لیشن کا منظم انتظام کرنا ہو گا، بینکوئٹ وینٹی لیشن کے لیے 25 فیصد کنوپی شیڈ اتار لیں گے۔

کراچی بینکوئٹ اینڈ ہالز ایسوسی ایشن کے صدر شارق میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بینکوئٹ وینٹی لیشن بہتر بنانے کے لیے ایگزسٹ فین بھی لگائیں گے۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شادی ہال مالکان کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کراچی میں شادی ہالز کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے شہر میں تمام شادی ہالز میں تقریبات کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

کمشنر کراچی کے مطابق شادی ہالز کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو گا، 300 سے زائد مہمانوں کے ہال میں داخلے پر پابندی ہو گی۔


کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا مزید کہنا ہے کہ بینکوئٹس میں اے سی بند رکھے جائیں گے جبکہ پنکھے چلائے جائیں گے۔

کمشنر کراچی نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ شادی ہال کی چھت کا 40 فیصد حصہ اوپن رکھا جائے، شادی ہالز کے بند حصے کھول کر تازہ ہوا کے راستے کھولے جائیں۔

تازہ ترین