حکومتِ پنجاب نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو لاہور اور ملتان کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتِ حال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے کیونکہ لاہور اور ملتان میں کورونا کیسز کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پی ڈی ایم کو تحریری طور پر جلسوں کی اجازت نہیں دے گی جبکہ تمام متعلقہ اداروں نے جلسوں کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بغیر تحریری اجازت جلسے کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔