• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا تجربہ بھی مکمل طور پر ناکام رہا، آفتاب شیرپاؤ

چیئرمین قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا تجربہ بھی مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔

پشاور میں جلسے سے خطاب میں آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ ملک بھر میں اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں مختلف تجربے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان تجربوں میں سے ایک پی ٹی آئی کا تجربہ تھا جو مکمل طور پر ناکام رہا۔


سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی، موجودہ حکومت ریموٹ کنٹرول سے چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی ساری ہی پالیسیاں ناکام ہیں، فاٹا میں وعدے کے مطابق وسائل فراہم نہیں کیے گئے۔

تازہ ترین