• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں: شادی میں ہوائی فائرنگ، 14سالہ لڑکی جاں بحق، 3 خواتین زخمی

پنجاب ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی گاؤں تاراگڑھ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے 14 سالہ لڑکی کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق تارا گڑھ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 14 سالہ لڑکی جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔


ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق لڑکی کی لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے 8 افراد موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین