• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: پسند کی شادی کی خواہشمند بیٹی کو والدین نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

پسند کی شادی کی مبینہ خواہش پر والدین نے بیٹی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

والدین کے بیٹی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا دلخراش واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔


حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والدین کو گرفتار کر کے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنے شادی شدہ رشتے دار سے شادی کی خواہش مند تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکا پہلے سے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے والدین نے اس کی خواہش کی مخالفت کی تھی۔

تازہ ترین